سینیٹ نے خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیتی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی
جمعہ 30 جنوری 2015 14:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سینیٹ نے خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیتی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔جمعہ کو سینٹ اجلاس میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے قرار داد ایوان میں پیش کی کہ سینیٹ خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے ‘سوگوار خاندان اور سعودی عرب کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز پاکستان کے مخلص اور بااعتماد دوست تھے انہوں نے ہر موقع پر پاکستان کی بھر پور مدد کی مسلمان راہنماؤں ‘ عالمی برادری اور امت مسلمہ میں ان کا ایک خاص مقام ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی سمیت مختلف عالمی امور پر بھرپور کردار ادا کیا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔قرار داد سینٹ نے اتفاق رائے سے قرار داد منظور کرلی۔
اجلاس کے دور ان ڈپٹی چیئر مین صابر علی بلوچ کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے پوسٹل سروس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی و زیر مملکت برائے پوسٹل سروس سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ میں سابق وفاقی وزیر کلثوم سیف اللہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی -متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.