کراچی کی صورتحال پر سینیٹ میں بحث کا موقع نہیں دیا گیا،طاہر مشہدی،
کراچی میں قانون کے تحت کاروائی کی جائے،طالبان اور داعش ملک میں پھیل رہے ہیں، نسرین جلیل
جمعہ 30 جنوری 2015 21:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما طاہر مشہدی نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال پر ہمیں سینیٹ میں بحث کا موقع نہیں دیا گیا،سب مہاجروں اور ان کے کے بچوں کو کراچی میں خطرہ ہے۔
(جاری ہے)
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر مشہدی نے کہا کہ پولیس انسانی جانوں پر کروڑوں روپے کما رہی ہے،ہمارے36 کارکنوں کو پولیس نے حراست میں تشدد کرکے شہید کردیا ہے، وزیر اعلی ہاوس کے باہر لاشیں بھی لے کر گئے تاہم کوئی نہیں آیا،احتجاج کرنا ہمارا بنیادی اور جمہوری حق ہے، احتجاج کرنا حملہ ہے تو پھر جمہوریت کا اللہ حافظ ہے۔
اس موقع پر نسرین جلیل نے کہا کہ کراچی میں قانون کے تحت کاروائی کی جائے،طالبان اور داعش ملک میں پھیل رہے ہیں،ان کے خلاف کوئی اقدامات نظر نہیں آرہے۔ سیکیورٹی کے ادارے صرف ہمیں ہی کیوں ٹارگٹ کررہے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٴں نے کہا کہ کراچی میں ایک سال سے آپریشن ہورہا ہے لیکن ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری جاری ہے، کراچی میں پولیس کہتی ہے 14ہزار لوگوں کو گرفتار کیا لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.