نئی پشتو مزاحیہ ڈرامہ سیریل ” ہر سہ کے چل دے “ کی پسند یدگی میں اضافہ

منگل 3 فروری 2015 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء)پی ٹی وی پشاور مرکز سے پیش کی جانے والی نئی پشتو مزاحیہ ڈرامہ سیریل ” ہر سہ کے چل دے “ کی پسند یدگی میں اضافہ لوگوں کی طرف سے ڈرامے میں شامل فنکاروں کی اداکاری کی تعریف پی ٹی وی پشاور مرکز سے نشر ہونیوالی پشتو مزاحیہ ڈرامہ سیریل ” ہر سہ کے چل دے “ کو سعید اللہ جان برق نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایت و پیشکش سید اسفندیار علی شاہ نے دی ہے ۔

ڈرامے کے نمایا ں فنکاروں میں ثمینہ سحر، راجہ ، سراج اکبر ، نادر ہ علی ، جہانگیر عادل ، شہنشاہ آفرید ی ، افسر جان ماما، خالدہ یاسمین ، بے بو بخاری ، طارق پرنس ، الیاس ، امان اللہ اور زرمحمد و دیگر شامل ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت کریت ہوئے ڈرامہ کے پروڈیوسر و ہدایتکار سید اسفندیار علی شاہ نے بتایا کہ ہمارے ملک اور خاص کر خیبر پختونخوا و بیرون ممالک روزگار فراہم کرنا اور پراپرٹی کی آڑ میں بعض کچھ مفاد پرست فراڈیئے لوگوں کو لوٹ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موضوع کو لیکر ہم نے ” ہر سہ کے چل دے “ کی شکل میں ایک ہلکی پھلکی مزاحیہ پشتو ڈرامہ تشکیل دی ہے جن کی دو اقساط پی ٹی وی پشاور مرکز سے اَن ائیر ہوچکی ہے ۔اس ڈرامے کا مقصد اُن شریف اور دیہاتی لوگوں کیلئے ایک پیغام دیا ہے ۔کہ اُن فراڈیوں لوگوں کے جھانسوں میں نہ آئے اور اُن سے ہوشیار رہیں۔