پشاور،وزیرتعلیم سے ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈر کے افسران کی ملاقات

بدھ 4 فروری 2015 19:23

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم، محمد عاطف سے بدھ کے روز ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈر کے افسران نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان، محمود جان، ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ ای قیصر عالم ، ڈائریکٹر ایجوکیشن رفیق خٹک اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایجوکیشن مینجمنٹ کیڈر کے افسران نے وزیر تعلیم کو سروس سٹرکچر اور اپ گریڈیشن سے متعلق اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انکا دیرینہ مطالبہ ہے اور موجودہ حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کی وجہ سے وہ امید کرتے ہیں کہ ان کے مطالبات پرہمداردانہ غور کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے افسر ان کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے پربھرپور توجہ دے رہی ہے اور اس شعبے سے وابستہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :