تعلیم کے ذریعے ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں ،عبداللہ خان

بدھ 4 فروری 2015 20:44

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04فروی 2015ء) ممتازسیاسی وسماجی رہنماء سکنہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں اور بغیر تعلیم کے کوئی بھی قوم ترقی نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یہاں جاری ہونیوالے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تمام والدین اپنے بچوں کو اگلے ماہ سکولوں کے کھلنے پر انہیں داخلے دلوائیں کیونکہ تعلیم کے بغیر دنیا کی کوئی بھی قوم اور ملک ترقی نہیں کرسکتا انہوں نے یہاں جاری کردہ بیان میں کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہی ترقی کی منازل طے کی جاسکتی ہیں اور آج دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی منازل طے کی ہیں توا ن کا راز بھی تعلیم کا حصول تھا انہوں نے بیان میں کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر مسلمان مر د او ر عورت پر فرض ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ غریب اور متوسط طبقے کے عوام کیلئے خصوصی تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لاکر سردی اور گرمی میں گیرجوں ، ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر کام کرنیوالے ان معصوم بچوں کے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جا ئے کیونکہ یہی بچے کل ملک اور قوم کا سرمایہ ہیں اور ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ کل کو ان کے بچے پڑھ لکھ کر ایک مقام یعنی ڈاکٹر وکیل ، انجینئر بن سکیں لہٰذا ایک مرتبہ پھر حکومت وقت سے اپیل کی جاتی ہے کہ ان غریب اور معصوم بچوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچانے کیلئے ان کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :