لاہور ڈویژن کے 32 ہسپتالوں کیلئے ساڑھے چھ کروڑ ، 22 ووکیشنل اداروں کیلئے سوا 8 کروڑ کے چیک تقسیم ،
مستحق طلبا و طالبات کو ہنر مند بنانے اور مریضوں کو ریلیف دینا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ وزیر اکوة و عشر ملک ندیم کامران
جمعہ 6 فروری 2015 20:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06فروی 2015ء) صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ مستحقین کے علاج معالجہ اور انہیں مفت ادویات کی فراہمی اور مستحق طلبا و طالبات کو ہنر مند بنا کر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ اس ضمن میں وضع کردہ جامع حکمت عملی کے تحت انہیں ہر ممکن ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ملک ندیم کامران نے قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ہیڈ آفس میں ہسپتالوں کے ایم ایس اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل صاحبان کو امدادی رقوم کے چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز ، صبا صادق ، پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد ، سیکرٹری زکوة و عشر حبیب الرحمن گیلانی ، ایڈ منسٹریٹر زکوة پنجاب محمد یوسف بٹ اور چیئر مین پی وی ٹی سی فیصل اعجاز خان کے علاوہ ہسپتالوں کے ایم ایس اور ٹریننگ سنٹرز کے پرنسپل صاحبان بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.