سنی لیون نئی فلم میں گانے ڈھولی تارو پر آئٹم سانگ کریں گی

ہفتہ 7 فروری 2015 12:11

سنی لیون نئی فلم میں گانے ڈھولی تارو پر آئٹم سانگ کریں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء) بھارتی اداکارہ سنی لیون ایک نئی فلم ایک پہیلی لیلا میں دوبارہ آئٹم سانگ کریں گی۔ یہ گانا 1999 کی مشہور فلم ہم دل دے چکے صنم کے گانے ڈھولی تارو کا ری میک ہے جس میں سلمان خان اور ایشوریا رائے نے بھرپور پرفارمنس دی تھی لیکن اب اسی گانے کے ری میک میں سنی لیونی اپنے جلوے بکھیریں گی۔

(جاری ہے)

ایک پہیلی لیلا کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے کہا ہے کہ وہ اس گانے کے رائٹس لے چکے ہیں۔ اس گانے کی کوریوگرافی بھارت کے دو بڑے کوریوگرافرز سروج خان اور احمد خان نے کی ہے جبکہ اسے میٹ بروس نے ترتیب دیا ہے جو اس سے قبل بے بی ڈول اور پنک لپس میں بھی اپنی صلاحیتیں دکھا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :