آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

ہفتہ 7 فروری 2015 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروی 2015ء ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ آڑتالیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،ہزارہ ڈیژن گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے۔ آئندہ دو روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

تاہم شمالی بلوچستان ( ژوب،کو ئٹہ،قلات ، مکران ڈویژن)، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،گوجرانولہ، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔نقطہ انجماد سے کم ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں سب سے کم درجہ حرار ت پاراچنار ، استوارمیں منفی09،ہنزہ ، کالام منفی 08، سکردو منفی 07، گوپس منفی 05 ، دیر، گلگت،راولاکوٹ منفی 04، دروش منفی 03، قلات منفی 02 اور مری منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ دو روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم کوئٹہ،قلات ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش کوئٹہ میں 14ملی میٹر اور خضدار میں 01 ملی میٹر بارش اور دالبندین میں بوندا باندی ہوئی۔ ملک میں بڑے شہروں میں ریکارڈ کئے گے درجہ حرارت اسلام آبا د 03 لاہور 07 کراچی 12 پشاور 04 کوئٹہ 02 گلگت منفی 03 ہنزہ منفی 07 مظفر آباد 02 مری منفی 01 سکردومنفی 07 فیصل آباد 07 ملتان 09 حیدرآباد 12 قلات منفی 01 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :