واسا کا لاہور میں آج ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری

ہفتہ 17 اگست 2024 14:34

واسا  کا لاہور  میں آج ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2024ء) واسا نے لاہور میں آج ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے۔ترجمان واسا کے مطابق پہلے دو سپل میں جیل روڈ پر 19ملی میٹر، ایئرپورٹ 8ملی میٹر ،ہیڈ آفس گلبرگ 33،لکشمی چوک 36،اپر مال 32،مغلپورہ 23 ملی میٹر ، تاجپورہ 37 ملی میٹر ،نشتر ٹائون 28 ملی میٹر اورچوک نا خدا 27ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پانی والا تالاب 49،فرخ آباد 35، گلشن راوی 23، اقبال ٹاون 46ملی میٹر،سمن آباد 22،جوہر ٹاون 26ملی میٹراور قرطبہ چوک پر27،ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق سب سے زیادہ بارش 49ملی میٹر پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی ہے۔