اسلام آباد اورگردونواح میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ہفتہ 14 ستمبر 2024 14:48

اسلام آباد اورگردونواح میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2024ء) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اورگردونواح میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شیخوپورہ، لاہور ،قصور، ساہیوال ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورجھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ڈی جی خان،بہاولپور،لیہ اوربھکرمیں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے،چترال،دیر،سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پورمیں بارش کا امکان ہے،بالاکوٹ،بونیر،صوابی، چارسدہ نوشہرہ، مردان،مالاکنڈ،مہمند، خیبر،اورکزئی،باجوڑ میں بارش ہوگی،پشاور،کوہاٹ، کرک،بنوں ،ٹانک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہیگا،مری،گلیات،راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم، تلہ گنگ،میانوالی،سرگودھا،خوشاب میں بارش متوقع ہے،تھل،سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ، گجرات ،حافظ آباد،منڈی بہائوالدین میں بارش متوقع ہے۔