جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذ
کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اوربارش کا امکان
ہفتہ 10 اگست 2024 12:48
(جاری ہے)
دریں اثنا راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
کئی مقامات پر گھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ راولپنڈی کے شالے ویلیج، ٹینچ بھاٹہ، پیپلز کالونی میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ اہل علاقہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریا میں بارش تیز ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ نکاسی آب کے لیے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تاہم ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور ہم کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ہفتہ کی صبح جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں رات گئے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی نے عملے کو ہائی الرٹ کر تے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سیدپور پر 70 ملی میٹر، گولڑہ پر 75 ملی میٹر، بوکڑہ 95 ملی میٹر جبکہ کچہری کے علاقے میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے کہ نکاسی آب کیلئے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیچمنٹ ایریا میں بارش زیادہ ہونے کی وجہ سے نالہ لئی میں پانی کا لیول بڑھنے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے کٹاریاں کے مقام پرپانی کا لیول 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پر 8 فٹ ہے،کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
کل سے 8 اکتوبر تک مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان
-
بارش برسانے والا نیا سسٹم کل ( جمعرات) کے روز پاکستان میں داخل ہوگا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب کا عالمی دن 29 ستمبر کو منایا جائے گا
-
آئندہ دنوں میں مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان
-
اسلام آباد اورگردونواح میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
موسمیاتی پیشگوئیوں کیلئے جدید ریڈار خریدنے کا فیصلہ
-
سمندری طوفان کراچی سے دور ہونے لگا، سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان
-
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں مزید بارش کا امکان
-
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان
-
ملتان میں طوفانی بارش ، 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، پورا شہر زیر آب آ گیا
-
ملک بھر میں یکم جولائی سی17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق
-
واسا کا لاہور میں آج ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.