کراچی میں 16 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان

سسٹم کے زیر اثر شہر میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی درمیانی و تیز بارشیں متوقع ہیں، موسمیات

بدھ 14 اگست 2024 16:53

کراچی میں 16 اگست سے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2024ء) 16 اگست کومون سون کا نیا مشرقی سلسلہ سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ سسٹم کے زیر اثر شہر میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی درمیانی و تیز بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ 16اگست سے مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس کے زیر اثر 16 سے 19 اگست کے دوران کراچی میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔16 سے 19 اگست کے دوران میرپورخاص،عمرکوٹ،سانگھڑ،جامشورو،دادو،ٹھٹھ،بدین اورضلع سجاول میں آندھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش جبکہ 16سی19اگست کے دوران گھوٹکی، سکھر،خیرپور،کشمور،جیکب آباد،شکارپور،لاڑکانہ سمیت دیگراضلاع میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہرکا مطلع اگلے 2روزکے دوران کراچی کا موسم زیادہ ترابرآلود اورہلکی بارش وبونداباندی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :