Live Updates

ملک بھر میں یکم جولائی سی17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق

سب سے زیادہ پنجاب میں 68 ، خیبرپختونخوا میں 65 اور سندھ میں 32 افرد جان کی بازی ہار گئے‘این ڈی ایم اے

پیر 19 اگست 2024 12:33

ملک بھر میں یکم جولائی سی17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2024ء) نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یکم جولائی سے 17 اگست تک بارشوں کے دوران 189 افراد جاں بحق اور 333 زخمی ہوگئی.این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں یکم جولائی سے 17 اگست تک ہونے والی موسلادھار بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے جاری بارشوں کے دوران سب سے زیادہ صوبہ پنجاب میں 68 شہری جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں 65 اور سندھ میں مختلف حادثات میں 32 افرد جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔این ڈی ایم اے نے رپورٹ میں بتایا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 645 گھر مکمل تباہ ہوئے اور ایک ہزار 419 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں بارشوں کے باعث 8 اسکول اور 35 پل بھی متاثر ہوئے، جب کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 323 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات