Live Updates

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات

اتوار 8 فروری 2015 21:46

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8فروری۔2015ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات جاری ہے ، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

،چوہدری سرور نے گورنر شپ سے مستعفی ہونے کی وجوہات سے تحریک انصاف کے چیئرمین کو آگاہ کیا، اس موقع پر چوہدری سرور کی تحریک انصاف میں شمولیت پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین بھی موجود ہیں، امکان ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات