کراچی، اساتذہ کی جبری معطلی کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے،لیاقت کاظمی

جمعرات 12 فروری 2015 21:38

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12فروری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدرلیاقت کاظمی نے کہا کہ اساتذہ کی جبری معطلی کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔وہ ڈویژنل سیکریٹریٹ میں اساتذہ کے وفد سے گفتگوکررہے تھے ،اس موقع پر عطاء الحسن انصاری اوردیگربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کے اساتذہ سرکاری اسکول کی بنسبت زیادہ محنت کرتے ہیں مگراسکول مالکان جون جولائی کی تنخواہیں بچانے کے لئے پہلے ہی برخواست کردیتے ہیں ،جسکی وجہ سے فروری سے جولائی تک وہ معاشی مسائل کا شکاررہتے ہیں ،کیونکہ نئی ملازمت اگست میں نئے سیشن سے ہی ملتی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے معماروں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کے خلاف گورنرسندھ ،صوبائی وزیرتعلیم اوردیگرحکام کوفوری نوٹس لینا چاہئے اورایسے اسکولوں پربھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :