خیبر پختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کیلئے صحت کا اتحا د کینام سے جامع اور موثر مہم کا آغاز کیا گیا
جمعہ 13 فروری 2015 23:21
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13فروری 2015ء ) خیبر پختونخوا اور ملحقہ قبائلی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کیلئے صحت کا اتحا د کے نام سے ایک جامع اور موثر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے جمعہ کے روز پولیس سروسز ہسپتال پشاور میں اس مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا ۔ سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ، صوبائی وزراء شہرام ترکئی عاطف خان اور عنایت اللہ کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی،متعلقہ حکام ، عالمی ادارہ صحت اور یونسیف کے نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے اس مہم کو نہ صرف خیبر پختونخو ا اور فاٹا بلکہ پورے ملک سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم صوبائی ووفاقی دونوں حکومتوں کی ایک مشترکہ کاوش ہے وفاقی حکومت سے بہت سارے سیاسی اختلافات کے باوجود اس کام کے لئے دونوں متحد اور پر عزم ہیں کیونکہ یہ ہمارے بچوں کی صحت اور مستقبل کا معاملہ ہے جس پر ہم تمام تر سیاسی اختلافات کو بھلا کر کام کریں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.