ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ کی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات ،ملکی صورتحال اور محکمہ پولیس میں اصلاحات پر غور

قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر موثر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے،شہباز شریف

اتوار 15 فروری 2015 16:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 15فروری 2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد جٹ کی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات ،ملکی صورتحال اور محکمہ پولیس میں اصلاحات پر غور ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف نے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایت کی کہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر موثر عملدرآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک تسلسل کے ساتھ منتقل کئے جاسکیں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں انہوں نے صوبائی وزیر خوراک پنجاب کے مختلف شہروں کے دورے کرکے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا خود جائزہ لیں اور اس ضمن میں رپورٹ پیش کریں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کی باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام کا مفاد سب سے مقدم ہے اور میں عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی سستی یا غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس کے دوران ملکی صورتحال اور محکمہ پولیس میں اصلاحات پر غور کیا گیا،ملاقات کے دوران ڈاکٹر نثار احمد جٹ نے کہاکہ جھنگ روڈ کو ایکسپریس وے سے منسلک کیا جائے ،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے تعمیری ایجنڈے کو سراہتے ہوئے کہاکہ کرپشن ،بیروزگاری اور توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کی جانیوالی کوششیں قابل تحسین ہیں اور حکومت کو اس سلسلہ میں بہت جلد مکمل کامیابی ملے گی ،ڈاکٹر نثار احمد جٹ ایم این اے نے مزید کہاکہ محکمہ پولیس میں انقلابی اصلاحات سے عوام کو فائدہ پہنچے گا ،تھانوں شہریوں کو مکمل عزت و احترام فراہم کرنا چاہیے ،تنخواہوں اور مراعات میں پر کشش اضافے کے باوجود محکمہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری نہیں آسکی اوراب حکومت محکمہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے جس سے عوامی ریلیف میں اضافہ ہو گا ۔