اہلسنت والجماعت کی مرکزی قیادت کیخلاف سنگین دفعات کے تحت وفاقی دارلحکومت میں مقدمہ درج ،
دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی اور مذہبی منافرت پھیلانے کی سنگین دفعات بھی شامل،احمد لدھیانوی بھی شامل ، مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ہی مارے جائیں گے ،پولیس کا موقف ، کارکن کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے پولیس ہمارے کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر رہی ہے ،احمد لدھیانوی
پیر 16 فروری 2015 22:45
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) اہلسنت والجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) کی مرکزی قیادت کے خلاف سنگین دفعات کے تحت وفاقی دارلحکومت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے اہلسنت والجماعت کی مرکزی قیادت کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیا ۔واضح رہے کہ اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلسنت والجماعت کے ایک رہنما مظہر صدیقی کی لاش کے ہمراہ سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا تھا۔
مظاہرین نے پولیس کی ساتھ دھکم پیل بھی کی اور پولیس اہلکاروں سے ان کے ڈنڈے بھی چھین لیے۔اہلسنت والجماعت کے خلاف درج کیے گئے مقدمے میں جماعت کے مرکزی رہنما مولانا احمد لدھیانوی سمیت دیگر قائدین کوبھی نامزد کیا گیامقدمے میں کار سرکار میں مزاحمت، سڑک بند کرنے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی، ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی اور مذہبی منافرت پھیلانے کی سنگین دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.