افغانستان کے صدراشرف غنی سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ملاقات،
دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں ،بارڈرمینجمنٹ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، پاکستان ،افغانستان کا سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کیخلاف آپریشن جاری رکھنے ، سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے عزم کا اعادہ کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک افغان تعلقات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے ، دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز ، بارڈر مینجمنٹ اور انٹلیجنس شیئرنگ کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے،دونوں ممالک کااظہار اطمینان، پاکستانی وفد نے افغانستان میں امن کیلئے اپنے وعدوں کااعادہ کیا اور اب تک ہونیوالے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا،افغان صدارتی محل سے جاری بیان
منگل 17 فروری 2015 22:52
راولپنڈی /کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاکستان اور افغانستان نے سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کیخلاف آپریشن جاری رکھنے ، اپنی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ پاک افغان تعلقات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے جبکہ دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز ، بارڈر مینجمنٹ اور انٹلیجنس شیئرنگ کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہو رہی ہے۔
افغانستان کے صدراشرف غنی سے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے منگل کوکابل کے صدارتی محل میں ملاقات کی اور دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں ،بارڈرمینجمنٹ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ، دونوں جانب سے پاکستان اور افغانستان کے فروغ پاتے ہوئے تعلقات کو سراہاگیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.