ڈاکٹر ذوالفقار مرزابے ہودا باتیں کرکے پیپلزپارٹی قیادت پر الزام تراشی کرتے ہوئے اپنی کم ظرفی کا مظاہرہ کر رہے ہیں،لیاری بزرگ کمیٹی
بدھ 18 فروری 2015 22:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18فروری۔2015ء) لیاری بزرگ کمیٹی کے چےئرمین مولانا عبدالمجید سر بازی وائس چےئرمین ما ما اُمید علی ساجدی اور مرکزی رہنما ماما عبدالرشید،مامانثار نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزابے ہودا باتیں کرکے پیپلزپارٹی قیادت پر الزام تراشی کرتے ہوئے اپنی کم ظرفی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کو سندھ کی عوام پہلے ہی جان چکی ہے انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کو اپنا وہ وقت بھی یار رکھنا چاہے جو وہ معاشی تنگی سے بے زارے زندگی تھے اس وقت آصف علی زرداری نے انہیں سہار ا دیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ لیاری کے عوام کو آگ کی دریا میں دھکیلنے والے ذوالفقار مرزاہے ان کی وجہ سے لیار ی کی عوام اپنے پیاروں کی لاشوں کو اُٹھا رہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہون نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کو شرم آنی چاہے کہ وہ پاکستان پیپلز پار ٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور کو چےئرمین آصف علی زرداری کی اختلا فات کی باتیں کررہا ہے جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا انتہا ئی درجہ کا جھوٹا اور احسان فراموش انسا ن ہے ذوالفقار مرزا کو لیار ی کے عوام نے پیپلز پارٹی کے احسانات کی وجہ سے محبت دی مگراحسان فراموش انسان نے لیاری کی عوام کو لاشیں دی ہے وہ ہمیشہ فسادی بیانات دیتا آیا ہے خود وہ اپنی زبان سے فسادی ہونے کا اقرار کر تا ہے ۔
بزرگ کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا فسادی ہونے کا اقرار کر تے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں اسلحہ سندھ اورلیاری میں تقسیم کرنے کی با ت کر تے ہیں اور دیگر جرائم کے کاموں میں ملوث ہونے کا خو د ہی اعتراف کرتے ہے تو اس مکار شخص پر سندھ کے عوام اور خاص کرکے لیاری کے عوام کو بہت دکھ ہوا ہے ۔بزرگ کمیٹی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ اہلیان لیاری آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے نہایت مشکور ہیں جن کی وجہ سے لیاری کو میڈیکل کالج ،لیاری کی بچوں کے لئے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو گرلز کالج ملااور لیاری کے تقریبا 125 اسکولوں کو جدید طرز پر دوبارہ تعمیر کیا گیا ۔لیاری یونیورسٹی میں لیاری کے بچے اعلی تعلیم حاصل کر رہے اورلیاری میں بہت سے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔لیاری بزرگ کمیٹی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے جھوٹے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے پوری توانائیاں پیپلز پار ٹی کے لئے صرف کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔لیاری کے عوام آج بھی PPP کے ساتھ ہے ہم PPP کے اندر نفرتیں پھلانے والے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جیسے غدار کی جتنی بھی مذمت کر یں کم ہے ۔لیاری کے عوام ڈاکٹر ذوالفقار مرزا جیسے منافق لوگوں کو ہمیشہ بائیکاٹ کر تے رہے ہیں۔شہید ذوالفقار علی بھٹو ،شہید بے نظیر بھٹو سے لے کر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لیاری کے عوام PPPکے ساتھ ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.