چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے اہم امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال،
دونوں راہنماؤں کا پاکستان اور عراق کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
جمعرات 19 فروری 2015 23:07
بغداد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19فروری۔2015ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے عراق میں عراقی صدر فواد معصوم سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے اہم امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور عراق کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ چیئرمین سینٹ نے عراقی صدر کو ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام اور 7ویں ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔
عراقی صدر نے ایشیائی پارلیمنٹ کے قیام کے تصور کی تعریف کی اور اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ کی کاوشوں کو سراہا ۔ چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری ، سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے ہمراہ عراق کے پہلے سرکاری دورے پر بغداد پہنچے ۔ ایران کے پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ حسن شوارد نے چار دیگر ممبر پارلیمان کے ہمراہ چیئر مین سینیٹ کا بغداد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.