کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے ، گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرمحمد منیر،

ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی قیادت میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹیلنٹڈنوجوانوں کو ہرطرح سے سہولت اور رہنمائی فراہم کی

جمعہ 20 فروری 2015 21:35

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 فروری 2015ء) گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر محمد منیر نے کہا کہ کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے ، ملک میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ، میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے پلیٹ فارم سے گینز ورلڈریکارڈ بنانے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سپورٹس فیسٹیول 2012ء میں1700پش اپس لگا کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے اتھلیٹ محمد منیر نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، 31سالہ محمد منیر نے کہا ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی قیادت میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کو ہر طرح سے سہولت اور رہنمائی فراہم کی ،انتہائی کم مدت میں درجنوں گینز ورلڈ ریکارڈز بنائے گئے جوکہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، محمد منیر نے بتایا کہ وہ بنیادی طور پر پہلوان ہیں ، ہمارے خاندان نے ملک کو بہت نامی گرامی پہلوان دیئے ہیں ، میں اپنے فن کو آگے بڑھانے کیلئے سات سے پندرہ سال کے بچوں کو تربیت دے رہا ہوں اس کے علاوہ مجھے اٹلی میں ہونے والے گینز ورلڈریکارڈ شو میں پرفارم کرنے کیلئے دعوت نامہ مل گیا ہے جہاں میں اپنے فن کا مظاہرہ کروں گا

متعلقہ عنوان :