بھارت میں صحت عامہ کے حکام سوائن فلو پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہوسکے
ہفتہ 21 فروری 2015 15:06
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروی 2015ء) بھارت میں صحت عامہ کے حکام سوائن فلو پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہوسکے ‘ سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 700ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق سوائن فلو میں مبتلا مریضوں کی تعداد گزشتہ ایک ہفتے میں دگنی ہوگئی ہے اور اس وقت مجموعی طور پرگیارہ ہزار افراد اس بیماری کا شکار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت پرمرض سے بچنے کی ادویات وقت پر مہیا نہ کرنے کے الزام میں تنقید کی جا رہی ہے ‘ حکام کا دعویٰ ہے کہ حالات قابو میں ہیں۔
2010 کے بعد سے ملک میں سوائن فلو کا یہ سب سے خطرناک حملہ ہے۔(جاری ہے)
یہ فلو ایچ ون این ون وائرس سے پھیلتا ہے جو 2009 میں پہلی مرتبہ میکسیکو میں سامنے آیا تھا اور بہت تیزی سے دنیا میں پھیل گیابھارت کی ریاست راجستھان سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے۔صحت عامہ کے حکام نے ملک بھر میں ٹی وی اور ریڈیو پر لوگوں میں اس بیماری سے بچاو کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کیلئے مہم شروع کر دی ہے۔صحت کے وزیر جے پی نادا نے دواوں کی قلت کے بارے میں خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ کوئی سٹور یہ دوا دینے سے انکار کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو کی جائے۔انھوں نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے اور حکومت صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.