پنجاب حکومت پولیس دہشتگردوں اور ان کے مدد گاروں کو گرفتار کرنے کے بجائے امن پسند اور محب وطن علماء کو ہتھکڑیاں لگانے میں مصروف ہے،مفتی محمد سعید رضوی
منگل 24 فروری 2015 19:07
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) سنی اتحاکونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پولیس دہشتگردوں اور ان کے مدد گاروں کو گرفتار کرنے کے بجائے امن پسند اور محب وطن علماء کو ہتھکڑیاں لگانے میں مصروف ہے۔اس وقت ملک کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے درود و سلام پر پابندی اور علماء کی گرفتاریوں کے خلاف 2مارچ کو ضلع کونسل چوک میں دھرنا دیا جائے گا۔
2مارچ کے بعد احتجاجی تحریک کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیل جائے گا اور شہرشہر دھرنے دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے اہل سنت کش اقدامات سے حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔آپریشن ضرب عضب استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔(جاری ہے)
دہشتگردوں کی حامی مذہبی و سیاسی جماعتیں قومی ایکشن کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے اہلسنّت کش اقدامات سے حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔
اہلسنّت ہمیشہ استحکام وطن کیلئے پیش پیش رہے ہیں۔صوفیاء کے ماننے والے کبھی بھی کسی بھی تخریب کاری اور فتنہ فساد کا حصہ نہیں رہے ہیں۔ہم نے جنازے اٹھا کر بھی صبرو تحمل نہیں چھوڑا ۔پنجاب حکومت علماء کو گرفتار کرکے اہلسنّت کو امن کے راستے سے ہٹانے کی سازش کررہی ہے کراچی کا امن سمجھوتوں کی نذر ہو گیا ہے۔فرقہ وارانہ قتل و غارت گری میں اسلام دشمن طاقتیں ملوث ہیں۔فرقہ واریت کے ذریعے امت مسلمہ کو کمزور کیا جارہا ہے۔پاکستان میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں۔تکفیری اور خاری ٹولے نے اسلام کا خوبصورت چہرہ بگاڑا ہے۔کراچی میں قیام امن کیلئے مصلحتوں سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہےمزید اہم خبریں
-
ہم نے خود ٹکٹ خریدے، حکومت نے کوئی مدد نہیں کی
-
پاکستان بحرانوں سے نکل رہا ہے ملک میں کوئی بحران نہیں ہے
-
کرغستان سے پاکستانی طلبا کا انخلا شروع
-
خیبرپختونخواہ حکومت کی کرغستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی پاکستان واپسی کے اخراجات اٹھانے کی پیش کش
-
جہانگیرخان ترین کی حکومتی راہداریوں میں واپسی
-
میری عمر بھی 50 سال ہے، مریم نواز کی ویڈیو وائرل،صارفین کا اظہار حیرانگی
-
پاکستان کو تباہ و برباد کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے،ملک کو ایٹمی طاقت بنانے پر مارشل لاء لگا دیا گیا، نواز شریف
-
پے درپے 3 ہیٹ ویووز کا الرٹ جاری
-
بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و یقینی بنایا جائے‘بلاول بھٹو کا مطالبہ
-
وزیراعظم شہبازشریف نے اقتصادی مشاورتی کونسل کی تشکیل نو کردی
-
پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15فیصد ہونے کی توقع ہے
-
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.