قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا،سینکڑوں نئے طلبہ کی آمد سے کیمپس کی رونق میں اضافہ

منگل 24 فروری 2015 21:09

گلگت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 فروری 2015ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔ سینکڑوں نئے طلبہ وطالبات کی آمد سے کیمپس کی رونقیں بڑھ گئیں۔ہر شعبے میں طلباء کیلئے خصوصی تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمیشن آفس کی جانب سے نئے طلباء کوخوبصورت پیکنگ میں کٹ دیا جارہا ہے جس میںKIUپراسپیکٹس، طلباء کیلئے اصول و ضوابط پر عمل پیرا رہنے کا ہدایت نامہ، یونیورسٹی کے بارے میں ضخیم معلومات وغیرہ شامل ہیں۔ رواں سال یونیورسٹی میں ایک ہزار سے زائد طلبہ و طالبات داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جن میں کثیر تعداد خواتین کی ہیں۔