لوپیتا نیونگو کا ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا لباس چوری ہو گیا
جمعہ 27 فروری 2015 12:21
لاس اینجلس (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) ہالی وڈ کی اداکارہ لوپیتا نیونگو کا پہنا ہوا کیلون کلائن کا ڈیڑھ لاکھ مالیت کا لباس چوری ہو گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لوپیتا کا یہ لباس کیلون کلائن کلیکشن کیلئے فرانچیسکو کوسٹا نے تیار کیا تھا اور اسے اداکارہ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں پہنا تھا لباس پر 6000 قدرتی سفید موتی جڑے ہوئے تھے اور اسے جنوبی ہالی وڈ کے لندن ہوٹل کے کمرے سے چرا لیا گیا جب نیونگو کمرے سے باہر تھیں کینیا سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے گذشتہ سال ’12 ایئر آ سلیو‘ فلم میں بہترین معاون اداکارہ کا اسکر حاصل کیا تھا اور اس سال انہوں نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ پیش کیا۔
جریدے پیپل نے انہیں 2014 کی خوبصورت ترین خاتون قرار دیا تھا۔(جاری ہے)
مقامی پولیس اہلکار لیفٹنٹ ولیم نیش نے کہا کہ لباس گزشتہ روز چوری ہوا اور اہلکار سی سی ٹی وی کی فلم کا جائزہ لینا شروع کر دیا گیا سرخ قالین پر نیونگو نے بتایا تھاکہ میں اپنے ہیرے اور موتی پہنے ہوئے ہوں گلوکار پرنس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لباس کے بارے میں بتایا کہ ہم نے اس کے بارے میں بات کی کہ یہ مادہ کی طرح سیال ہو اور میں چاہتی تھی کہ یہ سمندر کو خراج تحسین پیش کرتا ہواس چوری کے سلسلے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ کیلون کلائن نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.