
حیدر آباد،انسان دوست فاؤنڈیشن کا ایچ ڈی اے واسا کی جانب سے ورک چارج ملازمین کی برطرفی اور انہیں مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جمعہ 27 فروری 2015 17:47
حیدر آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔27 فروری 2015) انسان دوست فاؤنڈیشن نے ایچ ڈی اے واسا کی جانب سے ورک چارج ملازمین کی برطرفی اور انہیں مستقل نہ کئے جانے کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا‘ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء ہاتھوں میں بینرز اُٹھائے حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے‘ اس موقع پر نعیم نورانی ،ظہیر انصاری ،دانش قریشی ، آصف ، ماسٹرجمیل انصاری، اسلم عباسی ،نعیم آرائیں، شان راجپوت ، عرفان فانی ودیگر نے کہا کہ ادارہ ترقیات حیدرآباد پرمسلط کرپٹ ڈائریکٹر جنرل نے حیدرآباد کو کھنڈر میں تبدیل کردیا ہے، حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز کو ہڑپ کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے گلی کوچے اور اہم شاہراہیں سیوریج نظام کی تباہی کی وجہ سے گندے پانی کی جھیلوں میں تبدیل ہوچکے ہیں اوسیوریج کی خرابی سے کروڑوں کی املاک تباہ ہورہی ہیں، ان کی عدم توجہی سے ادارہ میں کوئی پرسان حال نہیں ہے جبکہ ایم ڈی واسا کی نااہلی سے شہریوں کو مضر صحت بدبودار پانی سپلائی کیا جارہاہے جس سے موذی امراض پھیل رہے ہیں جبکہ پریٹ آباد کا فلٹر پلانٹ چاردیواری سے محروم ہے اور پلانٹ کی حدود میں رہنے والے اقلیتی افراد نہانے دھونے اور کپڑے دھلائی کیلئے بھی فلٹر پلانٹ کے تالابوں کو استعمال کررہے ہیں جبکہ پانی کو فلٹر کرنے والی اشیاء کا پلانٹ پر وجود بھی نہیں ہے ان اشیاء کو بالا ہی بالا فروخت کردیا جاتا ہے اور شہریوں کو ڈائریکٹر را واٹر فراہم کیا جارہاہے‘انہوں نے کہا کہ ایچ ڈی اے کے ورک چارج اور کانڑیکٹ ملازمین سات ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور اس پر ظلم یہ کہ ایم ڈی واسا نے ورک چاج اور کانٹریکٹ ملازمین کی ادارہ سے بے دخلی کیلئے ایکسین کو ملازمین کی لسٹ تیار کرنے کا حکم دیا ہے‘ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی ایچ ڈی اے اور ایم ڈی واساادارہ ترقیات حیدرآباد کی تباہی کے درپے ہیں اس لئے لازم ہے کہ ا ن دونوں نااہل و کرپٹ افسران کو برطرف کرکے ان کے اثاثوں کی تحقیقات کرائی جائے، ایچ ڈی اے کے ورک چارج اور کانڑیکٹ ملازمین ریگولر کیا جائے،بیل آوٹ پیکیج کے فنڈز جاری کئے جائیں اور کئی ماہ کی تنخوائیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات فوری ادا کئے جائیں اورحیدرآباد میں تباہ حال سیوریج نظام کی تعمیر نو اور پریٹ آباد فلٹرپلانٹ کی چار دیواری کی تعمیر اور شہریوں کو فلٹر پانی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے،پانی کے بل میں 80فیصد اضافہ کو واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا‘ ایچ ڈی اے دفاتر کا گھیراؤ اور عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا۔
مزید تجارتی خبریں
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک بھر میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوگیا
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل، ہنڈرڈ انڈیکس 1,45,000 کی بلند ترین سطح پر بند
-
بین الاقوامی نیوکلیئر سائنس اولمپياڈ 2025 میں پاکستان نے سونے اور چاندی کے ایک ایک تمغہ سمیت 2 برانز میڈلز جیت لئے
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ، 100انڈیکس 144,000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں20 روپے کلو اضافہ ،فارمی انڈے بھی مہنگے
-
ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے تعلقات عامہ کے ساتویں اجلاس کا انعقاد
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل، 100 انڈیکس نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید8روپے کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
امریکی تکنیکی و مالی تعاون معدنی وسائل کو بروئے کارلانے میں مدد دے سکتا ہے‘ خادم حسین
-
ایس ای سی پی نے ریسرچ اینالسٹ ریگولیشنز 2015 میں اصلاحات کے لیے ترامیم کا مسودہ جاری کر دیا
-
ایف سی سی آئی کے صدر کا پاک امریکا تجارتی معاہدے کا خیر مقدم،باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا،ریحان نسیم بھراڑہ
-
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، پہلی بار ایک لاکھ 42 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.