پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل، ہنڈرڈ انڈیکس 1,45,000 کی بلند ترین سطح پر بند

بدھ 6 اگست 2025 21:58

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل، ہنڈرڈ انڈیکس 1,45,000 کی بلند ترین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بدستور جاری ہے جہاں سرمایہ کاروں کے سازگار معاشی اشاریوں اور سیاسی منظرنامے میں استحکام نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔بدھ کو کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس ایک موقع پر 1,101 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 144,068.138 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

بعد ازاں کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس 2051 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 145,088 پر بند ہوا جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ریفائنریز کے شعبے میں زبردست خریداری دیکھی گئی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق، موجودہ تیزی کی لہر کو سرمایہ کاروں کے مثبت رویے، سازگار معاشی اشاریوں اور سیاسی منظرنامے میں نسبتی استحکام نے تقویت دی ہے۔

خاص طور پر آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ریفائنریز کے شعبے میں زبردست خریداری دیکھی گئی۔نمایاں طور پر انڈیکس میں بھاری وزن رکھنے والے شیئرز جیسے کہ اے آر ایل، او جی ڈی سی، پی او ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل منگل کو بھی مارکیٹ نے اپنا تاریخی ریلی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے 985 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 43 ہزار 37 اعشاریہ 17 پر بند ہو کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔