بنوں،پاک فوج کے زیراہتمام شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز وفد کا وادی سوات کامطالعاتی وتفریحی دورہ مکمل

ہفتہ 28 فروری 2015 23:24

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28فروری۔2015ء) پاک فوج کے زیراہتمام شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز وفد کی وادی سوات کامطالعاتی وتفریحی دورہ مکمل ،وفد کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے آفسران اوردیگر اہلکار بھی ہمراہ تھے پاک فوج کی طرف سے شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کا80رکنی وفد تفریحی دورے پر وادی سوات بھیجی گئی تھی وفد میں طلباء سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگ شریک تھے دورے کا مقصد وہاں پر آپریشن کے بعد وہاں پر پاک فوج کی طرف سے وہاں کے لوگوں کا معیارزندگی بہتر بنانے آٹھائے گئے اقدامات سے آگاہی دینا تھا وفد کابنوں میں واپس پہنچنے پر بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ میں پُرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پر وفد میں شریک شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز سے محب اللہ، محمود ،نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفریحی دورے میں پاک فوج نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور سوات کے مختلف علاقوں مالم جبہ ،مینگورہ ،شانگلہ لے کر گئے جہاں پر آپریشن کے بعد ہونے والے اقدامات سے آپریشن کے معمولی اثرات بھی دیکھائی نہیں دے رہے اوران کیلئے ایسے ادارے قائم کئے گئے ہیں جس ان کامعیار زندگی کافی بہتردیکھائی دیاہمیں یقین ہوگیا ہے کہ جب ہم شمالی وزیرستان میں اپنے اپنے علاقوں میں جائیں گے تو ایک نئے وزیرستان میں جائیں گے جہاں زندگی کی تمام سہولیات موجود ہونگی اورہم محب وطن پاکستانیوں کی طرح پاک فوج کا ساتھ دیں اورعلاقے کی تعمیر وترقی اورخوشحالی کیلئے کردار اداکریں گے تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورحکومت سے مطالبہ ہے کہ شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کی جلد سے جلد اپنے گھروں کو واپسی کاآغاز کریں تاکہ ہم ایک نئی زندگی کابہترآغاز کریں۔