جیل سے فرار چاروں قیدی نانگا پربت حملے میں ملوث تھے، قیدیوں کے خلاف پولیس کی تحقیقات مکمل ہوچکی تھیں،قیدی ٹی ٹی پی سمیت متعدد کالعدم تنظیموں سے وابستہ ہیں اور ان کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھجوائے جانے کا امکان تھا،قوی امکان تھا کہ انھیں عدالت سزا سنائیگی، اسی لیے قیدیوں نے فوجی عدالت سے بچنے کے لیے فرار کی کوشش کی
سرچ آپریشن کی سربراہی کرنے والے ایس ایس پی اسحاق حسین کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو
پیر 2 مارچ 2015 14:24
گلگت /لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) گلگت بلتستان پولیس نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل سے بھاگنے والے چاروں قیدیوں کا تعلق نانگا پربت بیس کیمپ حملہ کیس سے ہے،گلگت کے علاقے میناور کے بعد جگلوٹ اور اس کے مضافات میں قیدیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کی سربراہی کرنے والے ایس ایس پی اسحاق حسین نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ گلگت کی ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کے خلاف پولیس کی تحقیقات مکمل ہوچکی تھیں۔
نانگا پربت کیس کے 12 میں سے دس قیدی گلگت کی ڈسٹرکٹ جیل میں قید تھے جن میں سے چار نے فرار ہونے کی کوشش کی ان میں سے ایک مارا گیا اور ایک زخمی حالت میں پولیس کی تحویل میں ہے، دو قیدی اب بھی مطلوب ہیں جبکہ چھ اسی جیل میں قید ہیں۔ یہ قیدی ٹی ٹی پی سمیت متعدد کالعدم تنظیموں سے وابستہ ہیں اور ان کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھجوائے جانے کا امکان تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.