وفاقی وزارت پانی وبجلی سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ری شیڈول کرے،سندھ اسمبلی میں قرارداد منظور
پیر 2 مارچ 2015 17:29
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02مارچ۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں پیر کو ایک قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی وزارت پانی وبجلی سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ری شیڈول کرے اور سندھ کو اس کی ضرورت کے مطابق بجلی فراہم کی جا ئے تاکہ صوبے کی معیشت اور لوگوں کی زندگی کو بچایا جا سکے ۔ یہ قرار داد پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب خان سرکی نے پیش کی تھی ۔
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (فنکشنل) کے ارکان کی طرف سے بھی یہ قرار داد پڑھ کرسنائی گئی ۔(جاری ہے)
اس قرار داد میں کہا گیا کہ ” یہ اسمبلی سفارش کرتی ہے کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رابطہ کرے اور اس سے کہے کہ پورے سندھ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ری شیڈول کیا جائے ۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزارت پانی و بجلی نے دیہی سندھ میں 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا ہے ۔
یہ سندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے اور ان کی بقاء کا مسئلہ ہے کیونکہ لوڈشیڈنگ سے زراعت کے ساتھ ساتھ صنعت کے تمام نظام اور جملہ کاروبار تباہ ہو رہے ہیں ۔ لہذا سندھ کو اس کی ضرورت کے مطابق بجلی فراہم کی جائے تاکہ صوبے کی معیشت اور لوگوں کی زندگی کو بچایا جا سکے ۔ “ قرار دادکی منظوری کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس منگل کی صبح تک ملتوی کر دیا ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.