کراچی، کالعدم جماعتوں کے دہشت گرد شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں، حیدرعباس رضوی،
حکمرانوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں،ہمارے کارکنوں ،ہمدردوں کو چن چن کرقتل کیا جارہا ہے،رکن رابطہ کمیٹی ، ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر روزانہ کی بنیادوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 2 مارچ 2015 21:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم )کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہاہے کہ کالعدم مذہبی جماعتوں کے دہشت گرد کراچی میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ حکمرانوں نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو چن چن کرقتل کیا جارہا ہے ۔شہر میں قتل و غارتگری کے لئے دہشتگردوں کو لائسنس دے دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر روزانہ کی بنیادوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔وہ پیرکو ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروخورشید بیگم سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔حیدر عباس رضوی نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں جو ان کا گڑھ بن چکا ہے لیکن حکومت کی جانب سے مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جب کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر کارکنوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ کرنا معمول بن چکا ہے اور گزشتہ روزبھی ملیر کے علاقے شادمان ٹاؤن میں ہمارے کارکن عمران عباس کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا لیکن ملزمان اب تک گرفتار نہیں کئے گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.