راولپنڈی میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، فوج کو الرٹ کر دیا گیا
پیر 2 مارچ 2015 22:23
راولپنڈی/ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2مارچ۔2015ء) ملک کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے پر ایمرجنسی سائرن بجا دیئے گئے۔ راولپنڈی میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے. طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں گرنے سے 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔ملک کے میدانی علاقوں میں بارشوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ کل سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ مری روڈ اور اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کے لئے کی گئی کھدائی بھی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے۔(جاری ہے)
راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح 16 فٹ سے زیادہ ہو چکی ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ایمرجنسی سائرن بجا دیئے ہیں۔
نالہ لئی کے اردگرد آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اب تک راولپنڈی میں 89 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ وہاں اب تک 88 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید بارش کے باعث پارلیمنٹ کی چھت بھی ٹپکنے لگی ہے۔ شہر کی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے اب تک 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں چیانوالی میں کچے مکان کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دو بہنیں دب گئیں۔ حادثے کے باعث پانچ سالہ کشش دم توڑ گئی جبکہ پندرہ سالہ کنول کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر لاہور سمیت مختلف علاقوں میں چھتیں گرنے سے 3 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بادل برستے رہیں گے۔ بدھ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
چین میں ایک ہائی وے کا ایک حصہ منہدم، چوبیس افراد ہلاک
-
گندم خریداری پر معاملات طے نہ ہوسکے، کسانوں کا پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کا اعلان
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.