جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر ریلی آج نکالی جائے گی
منگل 3 مارچ 2015 21:00
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کے مظلوم مسلمان گذشتہ کئی سالوں سے قابض بھارتی فوج کے ظلم و تشدد کا مقابلہ کر رہے ہیں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید، ہزاروں کی تعدا د میں جیلوں اور اذیت خانوں میں مجبور اور اسیر موجود ہیں۔لیکن آج بھی نہتے کشمیری بھارتی فوج کی گولیوں اور لاٹھیوں کے سامنے سینہ تانے کھڑے ہیں اور جان ومال کی قربانیاں دے رہے ہیں ان مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی آج برو ز (بدھ) مال روڈ پر ہو گی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بچے شریک ہوں گے شرکاء ریلی سے جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی رہنما خطاب فرمائیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی حکمران مذاکرات اور کانفرنسوں کی آڑ میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہے ہیں پاکستانی حکمران کشمیریوں کی پرُجوش حما یت اور عالمی سطح پر پرزور وکالت کرنے کی بجائے نام نہاد حکمت و دانائی کے نام پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر چکے ہیں ۔(جاری ہے)
مذید براں پاکستانی حکمرانوں کی بے بسی دیکھ کر بھارت نہ صرف کشمیریوں کو مسلسل دبا رہا ہے بلکہ کشمیر سے نکلنے والے دریاؤں پر ڈیم پہ ڈیم بناکر پاکستانی سرزمین کو کبھی ریگستان اور کبھی سیلاب میں ڈبونے کا کام کر رہا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.