سینیٹ انتخابات ‘ پنجاب اسمبلی میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی کا (ن) لیگ پر انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام، دونوں جماعتوں کے اراکین کا شور شرابہ، راجہ ریاض کی نعرے بازی ‘پولنگ عارضی طور پر روکنا پڑی‘ پولنگ کا عمل بعد میں بلا رکاوٹ مکمل
جمعرات 5 مارچ 2015 16:31
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات کے موقع پر لاہور میں پنجاب اسمبلی میں پولنگ کے دوران پیپلز پارٹی کی طرف سے (ن) لیگ پر انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام، دونوں جماعتوں کے اراکین کا شور شرابہ، راجہ ریاض کی نعرے بازی کے باعث پولنگ عارضی طور پر روکنا پڑی تاہم بعد ازاں پولنگ کا عمل کسی رکاوٹ کے بغیر پورا ہوگیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سینیٹ انتخابات کی پولنگ کے موقع پرپنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے (ن) لیگ پر انتخابی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا،جس پر پولنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔
پیپلز پارٹی کے راجہ ریاض نے الزام عائد کیا کہ بیلٹ پیپرز باہر رکھ کر مہریں لگائی جا رہی ہیں اور پھر تصدیق کیلئے کاپیاں وزیراعلیٰ کے کمرے میں پہنچائی جاتی رہیں، ہمارے ووٹرز کو حراساں کیا جا رہا ہے۔ جس پردونوں جماعتوں کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا، مسلم لیگ(ن) کے اراکین نے موقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی نے شکست دیکھ کر شور مچانا شروع کیا، لیگی ارکان نے پنجاب اسمبلی میں شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.