ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے بینکوں سے کوئی ایڈوانس نہیں لیا نہ ہی15 فیصد منافع ادا کیا‘ ریفنڈ کلیمز پر ایپلٹ اتھارٹی کے فیصلوں پر حکم امتناعی کی درخواست کرینگے، استدعا مسترد ہونے پر3 ماہ میں ریفنڈ کی رقم ادا کریں گے،
ایف بی آر کے ترجمان شاہد حسین اسدکابیان
جمعہ 6 مارچ 2015 00:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان شاہد حسین اسد نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے بینکوں سے کوئی ایڈوانس نہیں لیا اور نہ ہی اس پر 15 فیصد منافع ادا کیا‘ ریفنڈ کلیموں پر ایپلٹ اتھارٹی کے فیصلوں پر سٹے آرڈر جاری کرنے کی درخواست کریں گے اور مسترد ہونے کی صورت میں تین ماہ کے اندر ریفنڈ کی رقم ادا کریں گے۔
جمعرات کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں صرف ایپلٹ ٹربیونل‘ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر ایڈوانس ٹیکس وصولیوں پر صرف 97.5 فیصد اضافی رقم ادا کی گئی۔ ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے کبھی بینکوں سے کوئی ایڈوانس لیا اور نہ ہی 15 فیصد منافع یا سود ادا کیا۔(جاری ہے)
شاہد حسین اسد نے کہا کہ ماضی میں ایڈوانس ٹیکس وصولیوں پر ٹیکس ایپلٹ ٹربیونل‘ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر انکم ٹیکس آرڈیننس کے مطابق صرف 97.5 فیصد اضافی رقم ادا کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جو ریفنڈ کلیم اس وقت ایپلٹ ٹربیونل کے پاس ہیں۔ ایف بی آر کیخلاف ان کا فیصلہ آنے کی صورت میں اپیل کرنے کیساتھ ساتھ عدالت سے سٹے آرڈر جاری کرنے کیلئے درخواست دیں جبکہ اگر سٹے آرڈر نہ ملا تو تین ماہ کے اندر ایسے ریفنڈ کلیم ادا کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.