حماس مصر کیساتھ تصادم سے گریز کی پالیسی پر قائم ہے، مستقبل میں بھی کوئی کشمکش دکھائی نہیں دیتی، اسامہ حمدان
تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے سے مصر کی کوئی خدمت ہوگی نہ قاہرہ کی اندرونی مشکلات میں کوئی کمی آئیگی،مسائل کا حل نمائندہ طبقات کو آزادانہ کام کی اجازت دینے میں ہے،میڈیا فورم سے اظہار خیال
اتوار 8 مارچ 2015 16:19
استنبول ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء) ) حماس کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت مصر کیساتھ تصادم سے گریز کی پالیسی پر قائم ہے ،حماس قیادت کو یقین نہیں آرہا ہے کہ مصر کی کسی عدالت کی طرف سے تنظیم اور عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائیگا۔استنبول میں میڈیا فورم پر اظہار خیال کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ حماس مصر کیساتھ تصادم سے گریز کے ایجنڈے پر قائم ہے اور مستقبل قریب بعید میں کسی قسم کی کشمکش دکھائی نہیں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصر کی عدالت کی جانب سے حماس اور جماعت کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کو دہشت گرد گروپ قرار دینا مصری عدالت کے المیے کو ظاہر کرتا ہے۔(جاری ہے)
اس المیے کا تعلق مصر کیساتھ ہے حماس کیساتھ ہرگز نہیں ہے۔
حماس کو دہشت گرد قرار دینے سے مصر کی کوئی خدمت نہیں ہو گی اور نہ ہی قاہرہ کی اندرونی مشکلات میں کوئی کمی آئیگی۔ مصر کے اندرونی مسائل کا حل تمام مصری نمائندہ طبقات کو آزادانہ کام کی اجازت دینے میں ہے۔اسامہ حمدان نے کہا کہ حماس کو دہشت گرد قرار دینے کے پس پردہ صہیونی لابی کا ہاتھ ہے جو مصر کے بحران کو فلسطینیوں پر تھوپنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے اسرائیل کو جنگی جرائم کی تنقید سے بچانا ہے۔ اس وقت اسرائیل اور اس کے چند حامی ممالک ہی حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دے رہے ہیں۔ مصر کی جانب سے حماس کو دہشت گرد قرار دلوانے کی مذموم مہم کو اسرائیل ہی نے کامیاب کرایا ہے۔حماس رہنماء نے کہا کہ ان کی جماعت کو کسی عرب ملک کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کا یہ انوکھا فیصلہ ہے۔ سب جانتے ہیں مصر کے اندورنی بحران میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہے۔ حماس یا کسی بھی فلسطینی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینا صرف اسرائیل کے مفاد میں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے جانے سے حماس اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ حماس صرف اسرائیل کے خلاف بندوق اٹھائے ہوئے مسلح مزاحمت کی حمایت کررہی ہے۔ کسی دوسرے ملک کے خلاف حماس کا ایسا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.