پاک افغان اپنی سرزمین ایک دوسرے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں ،نواز شریف
جمعرات 12 مارچ 2015 16:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی ہے ،افغان قیادت کی تبدیلی سے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے،دونوں ملکوں نے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیاہے،دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ،ملکر ان کو شکست دیں گے ،افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے بین الاقوامی حکمت عملی پر کاربند ہیں ،افغان مہاجرین کو باوقار طریقے سے واپس بھیجا جائیگا ۔
جمعرات کے روز افغان وزیر برائے مہاجرین حسین بلیغی نے یہاں وزیر اعظم نواز شریف ملاقات کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر سرحدی امور ریاستی امور عبد القادر بلوچ ،وزیر اعظم کے مشیر طارق بھی ہمراہ تھے،ملاقات میں پاک افغان تعلقات،افغان مہاجرین کی وپسی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں نے دہشت گردی کے خلاف بھاری قیمت ادا کی ہے ،دونوں ملک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،افغانستان میں افغان قیادت میں امن عمل کے حامی ہیں،وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان پاکستان کابرادر ملک ہے دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں ان تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر خطے میں امن وامان اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرتے رہیں ،وزیر اعظم نے کہا کہ غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی بلکہ ان مہاجرین کو باوقار طریقے سے واپس افغانستان بھیجیں گے ،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت علاقائی ملکوں سے مستحکم تعلقات چاہتے ہیں ،ہمسایوں سے پرامن تعلقات ہمارا وژن ہے،افغان قیادت کی تبدیلی سے باہمی تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے،دونوں ملکوں نے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان سے سیاسی تعلقات کا فروغ ہماری ترجیح ہے ،دونوں ملک انسداد دہشت گرد ی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون پر توجہ دیں گے ،تجارتی و اقتصادی شراکت داری اور علاقائی تعاون ترجیح ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ ،دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ،دہشت گردی کو شکست دینے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی ،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں افغان قیادت میں امن عمل کے حامی ہیں ،افغان مہاجرین کیلئے بین الاقوامی حکمت عملی پر کاربند ہیں ،دونوں ملک مہاجرین کی واپسی قابل عمل لائحہ عمل تیار کریں،ملک میں ضرب عضب آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کر دیا ہےمزید اہم خبریں
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.