انتظامیہ شہر کی بہتری کے کاموں میں سو ل سوسائٹی اورغیر سرکاری اداروں کے تعاون سے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے،کمشنر کراچی
جمعرات 12 مارچ 2015 17:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ انتظامیہ شہر کی بہتری کے کاموں میں سو ل سوسائٹی اورغیر سرکاری اداروں کے تعاون سے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ اس سے شہر کے مختلف مسائل کے حل اور بہتری کے اقدامات کر نے میں مدد ملی اور اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔دیگر غیر سرکاری ادارے آگے بڑھیں ان کی ہر ممکنہ حو صلہ افزائی کی جائے گی۔
وہ اپنے دفتر میں سو ل سو سائٹی کی نمایا ں شخصیات پر مشتمل این جی او آئی ایم کراچی کنسورشیم کے ارکان اور ڈپٹی کمشنرز کیاجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔آئی ایم کراچی کنسورشیم کے ارکان نے شہر کو پر امن بنانے اور شہرکی بہتری کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر مختلف سر گرمیاں اور کو ششیں کرنے کے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر شہریوں میں شہر کو اپنانے کا جذبہ جا گر کر نے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیااس موقع پر بتایا گیا کہ شہر کو اپنانے کا جذبہ اجا گر کر نے کی ہمہ گیر مہم شروع کی جائے گی ۔
اس سلسلہ میں آئی ایم کراچی کے زہر اہتمام 12 اپریل کو باغ جناح میں آئی ایم کراچی دن منا یا جا ئے گا۔جس میں شہر کے تمام طبقوں کے لوگ اور شہر کے تمام علا قوں میں این جی او آئی ایم کراچی کی ایک سو سے زائد ٹیمیں مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر علاقوں کو صا ف ستھرا بنانے اور مختلف شہر ی مسائل کے حل میں اپنا کر دار ادا کرے گی۔اس موقع پر کمشنر کو بتا یا گیا کہ آئی ایم کراچی کنسورشیم نے انتظامیہ کی معاونت کیلئے شہریوں کی شکایا ت وصول کر نے کیلئے کمپیوٹر ائزڈ کمپلین نظا م کا سافٹ وئر تیا ر کر لیا ہے جس کے ذریعے شہریوں کواپنے مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کر نے اور انتظامیہ کو شہر ی مسائل کے ازالہ میں مدد ملے گی۔کمشنر کراچی نے کہا کہ شہر کی بہتری کیلئے سول سوسائٹی کی ہر کو شش کی حو صلہ افزائی کی جا ئے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔۲ حاجی احمد، تمام ڈپٹی کمشنرز، اورآئی ایم کراچی کنسورشیم کے ارکان جمیل یوسف امین ہاشوانی لیاقت مرچنٹ، غازی صلاح الدین، زید بشیر ،سعد امان اللہ ،احمد شاہ، صدف محمود ، فواد سومرو،ڈاکٹر حمیرا عزیز، فراح کمال، وجیحہ نقوی اور عمیر جالیہ والانے مو جو د تھے۔ اس موقع پر کمشنر کراچی نے وفد کو انتظامیہ کی جانب سے شہر کو پر امن بنانے اور شہر کی بہتری میں ان کی سر گرمیوں میں ہر ممکنہ مدد کر نے کی یقین دہانی کرائیکمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی اور آئی ایم کراچی کنسورشیم کے رکن جمیل یو سف شہر کی بہتری کیلئے کام کرنے کی یاد داشت پر دستخط کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.