جوڈیشل کمیشن قائم نہ ہونے سے جمہوریت کی بس ہچکولے کھا رہی ہے‘ سیاسی جرگہ مفاہمت سے مسئلہ حل کرانا چاہتا ہے‘ حکومت نے تحریک انصاف پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پورا نہیں کیا‘ دونوں جماعتوں میں مذاکرات میں ڈیڈ لائن ختم کرنے کیلئے سیاسی جرگہ نے مسودہ تیار کیا ہے‘عمل کیا جائے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے
رحمن ملک کی رہائش گاہ پرسیاسی جرگے کے اراکین سراج الحق‘رحمان ملک‘ حاجی عدیل اور جی جی جمال کی بات چیت
جمعہ 13 مارچ 2015 14:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی جرگے کے اراکین نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم نہ ہونے کی وجہ سے جمہوریت کی بس ہچکولے کھا رہی ہے، سیاسی جرگہ مفاہمت سے مسئلہ حل کرانا چاہتا ہے، حکومت نے تحریک انصاف پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پورا نہیں کیا، دونوں جماعتوں میں مذاکرات میں ڈیڈ لائن ختم کرنے کیلئے سیاسی جرگہ میں ایک مسودہ تیار کیا ہے،جس پر عمل کیا جائے تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
جمعہ کو سینیٹر رحمان ملک کی رہائش گاہ پر سیاسی جرگے کا اجلاس ہوا، جس میں سراج الحق ،رحمان ملک، حاجی عدیل اور جی جی جمال نے شرکت کی جبکہ مسلم لیگ(ن) کی نو منتخب سینیٹر کلثوم پروین، حکومتی نمائندہ ہونے پر اپوزیشن کے سیاسی جرگے میں شریک نہ ہوئیں، اجلاس کے بعد سیاسی جرگے کے رکن سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ عام آدمی کا مسئلہ دال،آٹا، چاول، روٹی ہے، جن کو حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا، جمہوریت کی بس ہچکولے کھا رہی ہے، سیاسی جرگہ مفاہمت سے مسئلہ حل کروانا چاہتا ہے، جوڈیشل کمیشن نہ بننے سے جمہوریت کی گاڑی نہیں چل پا رہی، حکومت نے پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ پورا نہیں کیا، کوشش ہے کہ مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل ہو۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.