سنی اتحاد کونسل پاکستان کا بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان،
حکمران جماعت کو اہلسنّت دشمنی کا خمیازہ بلدیاتی الیکشن میں بھگتنا پڑے گا‘صاحبزادہ حامدر ضا
جمعہ 13 مارچ 2015 19:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی،حکمران جماعت کو اہلسنّت دشمنی کا خمیازہ بلدیاتی الیکشن میں بگھتنا پڑے گا،سیاسی جماعتوں کے دفاتر مجرموں کی پناہ گاہ نہیں بننے چاہئیں،کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے،سیکیورٹی ادارے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے قر بانیاں دے رہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار لاہور میں مختلف علماء و مشائخ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو ٹارگٹ کلرز ،بھتہ خوروں اور اسلحہ مافیا سے پاک کیا جائے ۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ عوام دشمنی ہے۔حکومت غیر ملکی قر ضوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالے۔(جاری ہے)
اشرافیہ کی جمہوریت جعلی جمہوریت ہے۔حقیقی جمہوریت آئے گی تو عوامی مسائل حل ہوں گے۔
سیاسی جماعتیں مجرموں ،قاتلوں اور قانون شکنجوں کو اپنی جماعت سے خارج کریں۔الطاف حسین کو اپن جماعت سے مشکوک افراد کو نکال دینا چاہیے ۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہر امن دشمن کو پکڑ کر عبرت کا نشان بنایا جائے اور ملک بھر میں ہرطرح کے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے۔قیام امن کیلئے ملک کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنا ضروری ہے۔عوام خوشحال پاکستان کا خواب پورا ہونے کے برسوں سے منتظر ہیں۔سنی اتحاد کونسل نے بلدیاتی الیکشن کی تیاریا ں شروع کردی ہیں۔پنجاب حکومت شکست کے خوف کی وجہ سے بلدیاتی الیکشن کروانے سے گریزاں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.