حکومت نے عمران خان کو انگوٹھوں کے ذریعے ووٹوں کی تصدیق کے معاملے پر چیئرمین نادرا سے ملاقات کی خصوصی اجازت دی، (ن) لیگ ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے ارکان کو درخواستوں کے باوجود نادرا حکام سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی، ذرائع
پیر 16 مارچ 2015 17:39
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حلقہ این اے 122 کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے معاملے پر نادرا کے چیئرمین سے ملاقات کی حکومت کی طرف سے خصوصی اجازت دی گئی جبکہ مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے ایسے ارکان جن کے انتخابی دھاندلی کے کیسز الیکشن ٹربیونل میں زیر سماعت ہیں انہیں درخواستوں کے باوجود نادرا کے حکام سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایسے ارکان اسمبلی جن کے حلقوں میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات الیکشن ٹربیونل کررہے ہیں انہوں نے نادرا کے حکام سے ملاقاتوں کی بہت درخواستیں دی تھیں تاہم وزیر داخلہ نے اس بنیاد پر ان درخواستوں کو مسترد کردیا تھا کہ نادرا ایک قومی ادارہ ہے اور جن ارکان کے حلقوں کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں انہیں نادرا کے حکام سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاسکتی تاہم تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جن کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے انگوٹھوں کی تصدیق کیلئے معاملہ نادرا کو بھجوایا ہے ، عمران خان نے وزارت داخلہ سے تحریری درخواست کی تھی کہ وہ نادرا کے چیئرمین سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.