چین، پانڈے کے کاٹنے پر 80 ہزار ڈالر معاوضے کی ادائیگی
منگل 17 مارچ 2015 12:35
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) شمالی مغربی چین میں ایک شخص کو جنگلی پانڈے کے کاٹنے پر معاوضے کے طور پر 80 ہزار ڈالر دیے گئے ہیں۔مقامی اخبار لانزو کے مطابق گزشتہ برس ایک جنگلی پانڈے نے گوان کوانز نامی شخص کو اس وقت کاٹ لیا جب محکمہ جنگلات کے حکام یہ سوچ کر کہ پانڈا بیمار ہے اسے قابو میں کرنے کی کوشش کررہے تھے اور پانڈا بھاگتے بھاگتے متاثرہ شخص کے کھیت میں جاپہنچا۔
پانڈے کے کاٹنے سے گوان کوانزی کو اتنا شدید زخم آیا تھا کہ ان کیزخم کی سرجری کرنی پڑی تھی۔واقعے کے بعد گوان کوانزی نے محکمہ جنگلات کے حکام کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔عام طور پر پانڈا کے بارے میں تصور یہی ہے کہ وہ بے حد نرم دل اور پیار کرنے والا جانور ہے لیکن اس کے دانت بہت بڑے اور تیز ہوتے ہیں اور جب وہ کانٹتا ہے تو شدید زخم دیتا ہے۔(جاری ہے)
یہ واقعہ مارچ 2014 میں تب کا ہے جب ایک دن ایک شخص نے چین کے شمالی مغربی گانسو صوبے کے لزبا نامی گاوٴں کے قریب جنگل میں مٹی میں لت پت جنگلی پانڈے کو دیکھ کر مقامی اہلکاروں کو فون کیا۔
محکمہ جنگلات کے بعض اہلکار وہاں پہنچے اور پانڈے کا پتہ لگانے میں مدد کے لیے مقامی لوگوں کو بلایا لیکن جب پانڈے نے لوگوں کو دیکھا تو وہ گوان کے کھیت میں چلا گیا۔پانڈے کو دیکھ کر گوان ڈر کے مارے سہم گئے اور ان کے سنبھلنے سے پہلے ہی پانڈے نے ان کے دائیں پیر پر کاٹ لیا۔گوان نے اخبار کو بتایا ’ مجھے شدید در ہورہا تھا اور کاٹتے ہی خون بہنے لگا تھا۔‘ساٹھ سالہ گوان نے حکام پر حالات سے صحیح طرح نہ نمٹنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق گوان ملنے والے معاوضے سے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کا ہے اس رقم سے ان کے علاج کے بل ادا ہوجائے گے۔خیال رہے کہ گوان کی ساتھ گھنٹے تک سرجری ہوئی تھی اور مقامی اخبار کے مطابق انہیں ایک اور آپریشن کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.