الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی

منگل 17 مارچ 2015 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے تحریری جواب جمع کروادیا، کیس کی مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے فنڈز میں بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار کے وکیل نے تحریری جواب جمع کروادیا، کیس کی مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے منحرف رہنماء اکبر ایس بابر نے پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔