پیپلزپارٹی کا ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کمیٹی مذاکرات کریگی،آصف زرداری اراکین صوبائی اسمبلی سے ظہرانے کے موقع پر ایم کیو ایم سے اتحاد بارے مشاورت کی ،متعد دارکان کی مخالفت ، بعض کی خاموشی ، ایم کیو ایم سے کیاگیا وعدہ پورا کرینگے، مشکل وقت میں اسے تنہا نہیں چھوڑ سکتے، متحدہ کو حکومت میں شامل کیا جائے گا ، ہارس ٹریڈنگ کا شور مچانے والے اس کاخود سبب بنے، کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا مشاورتی اجلاس سے خطاب
منگل 17 مارچ 2015 20:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کمیٹی ایم کیو ایم سے مذاکرات کرے گی،پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ ایم کیو ایم کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، سینیٹ الیکشن میں کیا وعدہ پورا کریں گے۔ منگل کوپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس میں اراکین سندھ اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، شرجیل میمن، منظور وسان سمیت دیگر شریک ہوئے ۔
اس دوران سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق صدر نے اراکین سے ایم کیو ایم کی حکومت میں شمولیت پر رائے طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیاایم کیو ایم سے اتحاد کرلیا جائے، سابق صدر آصف زرداری نے براہ راست نادر مگسی سے رائے مانگی، جس پر انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ایم کیو ایم کو پسند نہیں کرتا، تاہم پسند نہ پسند اپنی جگہ متحدہ کو حکومت میں شامل کرنا سیاسی طور پر بہتر فیصلہ ہے، بعد ازاں سابق صدر نے خاتون رکن کلثوم چانڈیو سے بھی رائے طلب کی، انہوں نے بھی تائید کی، سابق صدر نے تین دفعہ اراکین سے رائے طلب کرتے ہوئے کہا کہ جس کے پاس کوئی مختلف رائے ہے،کھل کر کہے، تاہم نادر مگسی اور کلثوم چانڈیو کے بعد دیگر اراکین خاموش رہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.