ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت
آصف زرداری نے ذمہ داری وزیر اعلیٰ سندھ کو سونپ دی
بدھ 18 مارچ 2015 12:57
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کو اس حوالے سے ایم کیوایم کی قیادت سے بات چیت کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے پی پی کے شریک چئیرمین نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے گزشتہ روز بلاول ہاوس میں پارٹی اجلاس کے دوران ہونے والے فیصلے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنماوں نے ملک کی سیاسی صورت حال، دونوں جماعتوں کے درمیان بہتر تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ایم کیو ایم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق صدرآصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سندھ کی منتخب جماعتیں ہیں اور ان کو مل جل کر ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.