اوپن یونیورسٹی کی ایم ایس سی(لائیوسٹاک مینجمنٹ) ورکشاپ23مارچ سے شروع ہو گی
بدھ 18 مارچ 2015 16:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ایگریکلچرل سائنسسز کے زیر اہتمام ایم ایس سی )لائیو سٹاک مینجمنٹ( کے سمسٹرخزاں2014کے ملک بھر میں موجود طلباء و طالبات کے لئے ورکشاپ سوموار23-مارچ سے شروع ہوگی جومنگل 31-مارچ تک جاری رہے گی- ورکشاپ کی افتتاح تقریب 23۔مارچ کو صبح 9۔بجے یونیورسٹی کے سائنس کمپلیکس کے ریسورس روم میں منعقد ہوگی۔
افتتاحی تقریب کی صدارت ‘ پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان ‘ چئیرمین شعبہ ایگریکلچرل سائنسسز کریں گے۔ایم ایس سی لائیو سٹاک مینجمنٹ کے سمسٹر بہار 2013ء کے تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23۔ مارچ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے (8:30) اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سائنس کمپلیکس کے ریسورس روم میں پہنچ جائیں۔(جاری ہے)
ورکشاپ میں شرکت کے اہل تمام طلباء و طالبات کو بذریعہ ڈاک اطلاعاتی خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ دوران ورکشاپ رہائش کے لئے یونیورسٹی کے ہاسٹل منیجر سے براہ راست یا ان کے فون نمبر 051-9057418پر رابطہ کریں۔ایم ایس سی لائیو سٹاک مینجمنٹ ورکشاپ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلباء و طالبات ورکشاپ رابطہ کار ‘ ڈاکٹر چمن لال سے ان کے فون نمبر 0333-3796450 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.