وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس،سفارتکاروں،وفاقی وزراء اوراعلی حکام کی شرکت،وفاقی اورپنجاب حکومتوں کی طرف سے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے 3600میگاواٹ کے تین منصوبے لگانے کا فیصلہ، منصوبے شیخوپورہ ،قصور اورجھنگ کے اضلاع میں لگائے جائینگے،2400میگاواٹ کے منصوبوں کیلئے وفاقی اور1200میگاواٹ کیلئے صوبائی حکومت وسائل فراہم کرے گی،وزیراعظم کی قیادت میں توانائی بحران ،دہشتگردی کے خاتمے اورمعیشت کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں،شہبازشریف،دوست ممالک کی طرف سے توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا،ہر ممکن سہولتیں اورتحفظ دیں گے،عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے اورزرعی و صنعتی شعبوں کیلئے بجلی کی فراہمی کے غرض سے توانائی کے منصوبے2017ء تک مکمل کرینگے،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا بریفنگ اجلاس سے خطاب
بدھ 18 مارچ 2015 22:15
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے اہم بریفنگ اجلاس ہوا۔جس میں وفاقی اورپنجاب حکومتوں کی طرف سے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے 3600میگاواٹ کے تین منصوبے لگانے کا فیصلہ کیاگیا۔یہ منصوبے شیخوپورہ کے علاقے بھیکی،قصور کے علاقے بلوکی اورجھنگ کے علاقے حویلی بہادرشاہ میں لگائے جائیں گے۔
2400میگاواٹ کے دو منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت جبکہ1200میگاواٹ کے ایک منصوبے کیلئے پنجاب حکومت وسائل فراہم کرے گی۔اجلاس میں چین، ترکی،اٹلی،سپین اوریونان کے سفیروں کے علاوہ کینیڈا،جنوبی کوریااورجاپان کے کمرشل قونصلروں نے شرکت کی ۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کو تیزرفتاری سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.