ہمارا آئین و قانونی طریقہ کار سزائے موت کی اجازت دیتا ہے، سزائے موت سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہے، یورپی یونین پاکستان کی پوزیشن سے اچھی طرح آگاہ ہے، ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل قانون کے مطابق جاری ہے، تاخیر بھارت کی وجہ سے ہو رہی ہے، افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
جمعرات 19 مارچ 2015 16:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ ہمارا آئین و قانونی طریقہ کار سزائے موت کی اجازت دیتا ہے، سزائے موت سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہے، یورپی یونین پاکستان کی پوزیشن سے اچھی طرح آگاہ ہے، ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل قانون کے مطابق جاری ہے، تاخیر بھارت کی وجہ سے ہو رہی ہے، افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
وہ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ دے رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مفاہمتی عمل افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں، ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل قانون کے مطابق جاری ہے اس میں تاخیر کی وجہ بھارت بن رہا ہے، چینی صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان سزائے موت سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کر رہا،ہمارا آئین و قانون سزائے موت کی اجازت دیتا ہے، یورپی یونین پاکستان کی پوزیشن سے اچھی طرح آگاہ ہے، سزائے موت سے پاکستان کے جی ایس پی سٹیٹس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ مہاجرین کی واپسی کیلئے افغان وفد پاکستان کا دورہ کر چکا ہے۔ الطاف حسین سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کا معاملہ وزارت داخلہ کے پاس ہے، جواب جاننے کیلئے ان سے رجوع کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.