وزیراعظم نوازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف کے درمیان ملاقات
کراچی آپریشن اور ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے تبادلہ خیال ، عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنے سے متعلق بھی حکومت نے مشاورت شروع کردی
جمعرات 19 مارچ 2015 23:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں کراچی آپریشن اور ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی ممکنہ گرفتاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے،عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنے سے متعلق بھی حکومت نے مشاورت شروع کردی ہے۔
معتبر ذرائع سے وزیراعظم پاکستان نوازشریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی ون ٹو ون ملاقات کی اندرونی کہانی معلوم ہوئی ہے۔معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے ون ایجنڈے پر ملاقات کی ہے جس میں ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والی دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کرلیا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے دونوں مرکزی ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کیا جائے گا تاکہ ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کی گرفتاری برطانیہ میں یقینی بنائی جاسکے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
-
وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکر اللہ مروت کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
فیصل آباد میں پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.